منڈی صادق گنج میں سرکاری پراپرٹیز کا غیر قانونی کمرشلائزیشن کا استعمال

منڈی صادق گنج(نامہ نگار) سرکاری رہائشی پراپرٹیز کی غیرقانونی کمرشلائزیشن میں اختیار ا ت کا کھلے عام غلط استعمال۔ متعلقہ افسران نے مافیا کو نوازنے کیلئے متعلقہ قوانین سے پوری انحراف کرتے ہوئے حکومت پنجاب کے اختیارات بھی استعمال کر ڈالے۔شہر میں سینکڑوں سرکاری ر ہا ئشی پلاٹس کی غیرقانونی کمرشلائزیشن میں اختیارت کے غلط استعمال کی اعلی ترین مثال قائم کر دی چیف آفیسر ضلع کونسل بہاول نگر ڈسٹرکٹ ریگولیشن آفیسر ضلع کونسل بہاول نگر چیف آفیسر اربن یونین کونسل اور کلرکس لینڈ برانچ نے دیگر تمام قوانین کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کے اختیارات بھی یک جنبش قلم میں استعمال کر لئے شہریوں کی جانب سے سرکاری رہائشی پلاٹس کے غیرقانونی کمرشل استعمال کے خلاف شکایات پر سرکاری رہائشی پلاٹس کو ان کی سٹیٹس کے مطابق استعمال اور محتسب اعلی کی ہدایات کے باوجود ان کا رہائشی استعمال یقینی بنانے کی بجائے ان سینکڑوں رہائشی پلاٹس کو غیرقانونی طور پر کمرشل کر دیا اس غیرقانونی عمل میں پاکستان پراپرٹی ایکٹ 2002،پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019، پاکستان لینڈ ایکٹ 1905، پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 1976 کی شدید ترین خلاف ورزی کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں