منڈی صادق گنج میں سرکاری کوارٹرز پر قبضے و خریدوفروخت

منڈی صادق گنج (نامہ نگار) میڈیکل کالونی میں سرکاری کوارٹرز پر قبضے خرید و فروخت کا سلسلہ نہ رک سکا۔ڈاکٹرز رہائش گاہ نہ ہونے سے پریشان اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد کے احکامات کے باوجود ڈی ڈی ایچ او خالی نہ کرا سکے۔میڈیکل کالونی میں سرکاری رہائش گاہیں تو موجود ہیں لیکن وہ آر ایچ سی کے ڈاکٹرز اور عملے کی بجائے غیرقانونی قابضین کے زیر استعمال ہیں دیگر شہروں سے آر ایچ سی منڈی صادق گنج تعینات ہونے ڈاکٹرز کو مکان کرائے پر لے کر رہنا پڑتا ہے جبکہ میڈیکل جالونی میں سالوں سے سرکاری کوارٹرز پر غیرقانونی قبضے ہیں جن کو واگزار کروانے کے لئے آج تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی اب تو صورت حال یہاں تک آ گئی ہے کہ میڈیکل کالونی میں سرکاری کوارٹرز کی باقاعدہ خریدوفروخت کی جا رہی ہے جو چند کوارٹرز ملازمین کے نام پر الاٹ ہیں ان ملازمین نے بھی یا تو ان کو کرائے پر دے رکھا ہے یا باقاعدہ لاکھوں روپے لے کر فروخت ہی کر دیئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں