منڈی صادق گنج میں ڈرگ انسپکٹر کے چھاپے،متعدد سٹورز کے چالان

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)ڈرگ انسپکٹر کے چھاپے متعدد سٹورز کے چالان۔کاروائیوں جے باوجود نشہ آور ادویات فروخت ہو رہی ہیں مزید سخت اقدامات کئے جائیں شہریوں کا مطالبہ ۔ ڈرگ انسپکٹر منچن آباد نے منڈی صادق گنج میں دو بار ایک چیکنگ کے لئے مختلف ا وقات میں چھاپے کے دوران مختلف میڈیکل سٹورز سے ممنوعہ ادویات کی برآمدگی پر ان میڈیکل سٹورز کے چالان کئے گئے عباس جٹ یاسر علی محمد افضل وٹو سمیت دیگر شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈرگ انسپکٹر کی ان کاروائیوں کے باوجود گبیکا کیپسولز برومازی پام، ٹوپنٹو،ایلپ ٹیبلیٹس اور نشہ آور سیرپس اور انجکشنز کی فروخت جاری ہے شہر میں کچھ میڈیکل سٹورز تو نشہ آور ادویات کی فروخت کے حوالے سے پوری طرح بدنام ہیں ڈرگ انسپکٹر ان میڈیکل سٹورز کے خلاف سخت کاروائی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں