منڈی صادق گنج کو ملنے والے بیوٹیفکیشن بجٹ سے کوئی کام نہ ہوسکا

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)بیوٹیفکیشن کی مد آنے والا بجٹ شہر پر نہ لگ سکا۔اربن یونین کونسل منڈی صادق گنج کو ملنے والے بیوٹیفکیشن بجٹ کے تحت تاحال کوئی کام نہ ہو سکا ضلع کونسل افسران کی ملی بھگت سے خورد برد ہونے کے امکانات ۔حکومت پنجاب کی جانب سے چھوٹے شہروں کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے جاری ہونے والا بیوٹیفکیشن بجٹ تاحال اربن یونین کونسل منڈی صادق گنج میں استعمال نہ ہو سکا بجٹ ملنے سے پہلے آئے روز ضلع کونسل کے افسران کی جانب روز شہر کے مختلف مقامات کے دورے کئے کئے اور تجاویز بنائی جاتیں لیکن بیوٹیفکیشن بجٹ ملتے ہی نہ تو کسی تجویز پر عمل ہو سکا اور نہ ہی اس بجٹ کے تحت شہر میں کوئی کام ہو سکا اس بیوٹیفکیشن سے اڈہ میکلوڈ گنج سے ٹف ٹائل کا ایک پراجیکٹ شروع کیا گیا جو محض چند گز ٹف ٹائل لگانے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا اسی طرح محلہ قصاباں میں ایک گلی میں شروع ہونے والی ٹف تائل بھی چند گز لگانے کے بعد روک دی گئی جس کے بعد دو ماہ گزر جانے کے بعد تاحال اس بجٹ کی مد میں شہر میں کوئی کام پھر سے شروع نہ ہو سکا شہریوں کا کہنا ہے کہ بجٹ سے قبل ضلع کونسل بہول نگر کے افسران جتنے دورے کر رہے تھے بجٹ ملتے ہی وہ منظر عام سے پوری طرح غائب ہیں شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ قوی امکان ہے کہ اس بجٹ کو خورد برد کرنے کی خاطر اب ضلع کونسل بہاول نگر کے افسران کی جانب سے خاموشی اختیار کر لی گئی ہے لہذا ڈپٹی کمشنر بہاول نگر اور کمشنر بہاول پور فوری طور بیوٹیفکیشن کی مد میں جاری ہونے والے بجٹ کو شہر میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹس پر صرف ہونے کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں