منڈی صادق گنج کی بسوں کی تیز رفتاری سے حادثات ہونا معمول

منڈی صادق گنج (نامہ نگار)مسافر بسوں کی تیز رفتاری سے حادثات کی کثرت۔اس سلسلے میں ٹریفک پولیس اور دیگر ادارے اپنے فرائض کی انجام دہی میں پوری طرح ناکام۔ منڈی صادق گنج سے دیگر شہروں کو جانے والی مسافروں بسوں کی حد سے زیادہ تیزرفتاری کے باعث آئے روز حادثات کا ہونا معمول بن چکا ہے ان حادثات میں کئی شہری جان چکے ہیں اور متعدد معذور ہو کر زندگی گزار رہے ہیں نہ صرف مین روڈ پر ان مسافر بسوں کی رفتار حد سے زیادہ ہوتی ہے بلکہ آتے اور جاتے ہوئے اندرون شہر اور آبادی والے علاقوں میں بھی ان کی تیز رفتاری کم نہیں ہوتی ان مسافر بسوں کے ڈرائیورز کی جانب سے تیز رفتار میں جاتے ہوئے روڈز پر کٹ لگانا اور اور انتہائی خطرناک انداز میں اوورٹیکنگ کرنا روڈز پر آنے جانے والے موٹر سائیکل سواروں اور دیگر گاڑیوں کے کئے بھی خطرناک ہوتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں دھند اور سموگ کے موسمی حالات میں ان تیز رفتار بسوں کی تیزرفتاری اور ڈرائیورز کی غیر محتاط ڈرائیونگ کے انداز مزید حادثات کا باعث بن سکتے ہیں لہذا حالات کے پیش نظر ڈی ایس ہی ٹریفک ٹریفک بہاول نگر اور آر ٹی اے سیکرٹری بہاول نگر اقدامات عمل میں لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں