موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند

کوئٹہ (بیوروچیف) کوئٹہ میں امن و امان کے پیش نظر دو روز کیلئے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات بند کی گئی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس منگل 7جنوری کو رات 12بحال کردی جائے گی۔دوسری جانب جے یو آئی ف نے آج بلوچستان بھر میں شٹرڈائون ہڑتال کااعلان کیا ہے، امیر جے یو آئی بلوچستان مولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ جب تک حق نہیں ملتا احتجاج جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں