مودی کی قیادت میں بھارت جنگجو ریاست بن چکا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ غزہ میں جو اسرائیل کر رہا ہے اب وہ عمل بھارت بھی کرنا چاہتا ہے-مودی کی قیادت میں بھارت جنگجو ریاست بن رہا ہے وہ کہہ رہے ہیں یہ ٹریلر تھا اب فلم آئے گی مگراسے علم نہیں کہ کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے پاکستان نے اسے جس طرح سبق سکھایا اس کے بعداسے جنگ پرسرنڈر کرناپڑا-ان کا کہناتھا کہ بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان غیر مستحکم رہے مگراس کا یہ دعوی غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جبکہ بھارت تماشہ لگانے والاہے-انہوں نے کہا کہ پاکستان 20سال سے دنیا کو اس خطرے سے آگاہ کر رہا تھا جو بھارت نے جنگ کی شکل میں دکھا دیا، بھارت کے 2016 سے اقدامات عالمی قوانین کو چیلنج کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ اورکشمیرکے لئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کومثبت کرداراداکرناچاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں