ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی حکومت نے کروڑوں بھارتی شہریوں کا آئینی حق چھین کر اپنی جھوٹی جمہوریت کا پول کھول دیا،مودی نے بھارتی عوام کا سامنا کرنے کے بجائے اپنے خلاف اٹھنے والی آوازوں کا سیاسی وجود ہی مٹا دیا۔معروف بین الاقوامی جریدہ دی جاپان ٹائمز کے مطابق اقتدار میں رہنے کیلئے مودی بھارتی عوام کے بجائے اپنی مرضی کے ووٹرز تیار کر رہا ہے۔سیاسی تجزیہ کار یوگیندر یادو کا کہنا ہے کہ مودی نے ریاستی قوانین اور اداروں کا غلط استعمال کر کے ووٹروں کو ہی تبدیل کرنے کا کھیل شروع کر دیا ہے۔دی جاپان ٹائمز کے مطابق مودی نواز الیکشن کمیشن نے اسپیشل انٹینسو ریویژن جیسی متنازع مہم کی آڑ میں انتخابی فہرستوں میں بڑی تبدیلی کی۔فرانسیسی سیاسی ماہر جائلز ورنیئر نے کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے ووٹر لسٹوں میں اچانک تبدیلی بھارتی تاریخ کی سب سے بڑی انتخابی دھاندلی ہے۔ دی جاپان ٹائمز کیمطابق مودی حکومت اب تک 9 صوبوں میں ساڑھے 6 کروڑ ووٹرز خارج کر چکی ہے جن کی تعداد 10 کروڑ تک پہنچنے کی توقع ہے۔مودی کی انتخابی پالیسیوں کے تحت مغربی بنگال میں ووٹ کا حق کھونے والے لوگ کسی بھی قسم کی سرکاری سہولت کے اہل نہیں رہے۔کانگریس کے سابق ترجمان سنجے جھا کا کہنا ہے کہ مودی کے زیر اقتدار بھارت میں الیکشن کمیشن، بیوروکریسی سمیت دیگر ریاستی ادارے سیاست کا رنگ اختیار کر چکے ہیں۔




