49

موسمیاتی تبدیلیوں سے کنو کی فصل متاثر کاشتکاروں کونقصان کا سامنا

سرگودھا (بیوروچیف) بھلوال سے 20 لاکھ 50ہزار ٹن کنو کی پیداوار ہوتی ہے پچھلے سال اور اس سال کنو کی فصل کم ہوئی ہے لاگت بڑھنے کی وجہ سے کنو کے کاشتکار بھی پریشان ہیں ہم پہلے 15ہزار کنٹنیر کنو کے ایکسپورٹ کرتے تھے گزشتہ سال ہم صرف 9ہزار کنٹنیر ایکسپورٹ کرسکے ہیں اور اس سال موسمیاتی تبدیلیوں اور کنو کی کم پیداوار کے باعث ہم شاید 4ہزار کنٹنیر ہی ایکسپورٹ کرسکیں جس سے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان قوم کو برداشت کرنا پڑیگا اس سے بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوگا ان خیالات کا اظہار سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ملک کے نامور ایکسپورٹر شعیب احمد بسراء نے فلپائن کے سفیر کی بھلوال آمد پر نیشنل کنو فیکٹری کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے فلپائن کے سفیر کو فیکٹری کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا اور بتایا کہ بھلوال کنو کے حوالہ سے دنیا کا کیلیفورنیا کہلواتا ہے مگر اب کنو کی کم فصل اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث کاشتکاروں کیلئے ذائقے دار کنو پیدا کرنا مشکل ترین عمل بنتا جارہا ہے ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ کنو کی پیداوار کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں