مولانا کے بھائی ضیاء الرحمان نے گنڈاپور کا چیلنج قبول کرلیا

اسلام آباد (بیوروچیف) مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا۔ضیا الرحمان نے کہا کہ آپ کے انداز گفتگو سے معلوم ہوچکا ہے کہ آپ کے جانے کا زمانہ آچکا ہے۔ جلد کے پی عوام کو کرپٹ حکومت سے چھٹکارا دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے تمہارے لیڈر کو اقتدار سے گھسیٹ کر نکالا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے مفتی محمود کے اس بیٹے سے مقابلہ کرکے دکھاو، اپنے بھائی سے استعفیٰ دلوا کر ان کا مجھ سے مقابلہ کرائو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں