44

موٹرسائیکل چوری کرنیوالے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج

کمالیہ(نامہ نگار)موٹر سائیکل چوری کرنے افراد کے خلاف مقدمات درج۔ پہلے واقع میں محلہ نور شاہ کے رہائشی محمد آکاش نے تھانہ سٹی کمالیہ میں تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنے موٹر سائیکل کو لاک لگا کر گھر کے باہر کھڑا کیا تھا واپس آنے پر نامعلوم ملزم موٹرسائیکل چوری کر کے لے گئے ۔دوسرے واقعہ میں محلہ اسلام نگر کے رہائشی شفقت حسین نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نامعلوم ملزمان اسکے گھر کے باہر سے اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے لیے دونوں افراد کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی کمالیہ میں الگ الگ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں