موٹرسا ئیکلوں میں تصادم’خاتون جاں بحق’بھانجازخمی

گوجرہ(نامہ نگار)موٹر سا ئیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں خاتون جاں بحق جبکہ بھانجا شدید زخمی ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چک نمبر294گ ب کے عاشق کی55 سالہ اہلیہ مقصوداں بی بی اپنے بھانجے عبدالرحمن ولد فاروق کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار پینسرہ روڈ کے چک نمبر362ج ب کے قریب جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والے والے موٹر سائیکل سوار سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں وہ ودونوں موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گئے جبکہ مقصوداں بی بی موقع پر ہی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گئی جبکہ 1122کے اہلکاروں نے زخمی عبدالرحمن کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے متوفیہ کی نعش تحویل میں لے کر ضروری کارورائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں