موٹروے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ

اسلام آباد (بیوروچیف) موٹروے سنگجانی انٹرچینج ایم ون کے قریب نامعلوم شر پسندوں نے موٹروے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی تاہم خوش قسمتی سے موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر اعجاز اور ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب موٹروے پولیس کی گاڑی سنگجانی انٹرچینج کے قریب معمول کی ڈیوٹی پر جا رہی تھی۔ نامعلوم ملزمان نے اچانک گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی تاہم موٹروے پولیس کے اہلکار کسی بھی بڑے نقصان سے بچنے میں کامیاب رہے۔فائرنگ کے بعد موٹروے پولیس اور ضلع پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیر کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں