موٹر سائیکلوں کے حادثہ میں 2نوجوان جاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ جھنگ روڈ پرموٹر سائیکلوں کے حادثہ میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔نعشیںگھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔ معلوم ہواہے کہ محمد آصف ولد خدابخش اپنی موٹر سائیکل 9088بی بی زیڈپر سوار جھنگ سے گوجرہ آرہاتھاکہ چک نمبر430ج ب کے قریب مخالف سمت سے آنیوالے موٹر سائیکل نمبر 8121ایس جی ایل پر سوارنویدسکنہ چک نمبر427ج ب سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میںوہ دونوں شدید زخمی ہو گئے اور شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے محمد آصف موقع پر ہی جاں بحق ہو گیازخمی نوید کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیاگیا جہاں پر اسے طبی امدادکی فراہمی جاری ہے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے اس کی نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں اور مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں