موٹر وے پر بس الٹ گئی،2افراد جاں بحق،7زخمی

اسلام آباد (بیوروچیف)اسلام آباد میں موٹر وے ایم 14پر بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں2افراد جاں بحق جبکہ 7زخمی ہو گئے۔ موٹر وے ایم 14پر عیسی خیل کے قریب بس الٹی ہے۔ جاں بحق ہونیوالوں کی لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔موٹر وے پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بس کے خفیہ خانوں سے نان کسٹم پیڈ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں