مکان میں آتشزدگی’4ہلاک

پشاور (بیوروچیف) پشاور کے علاقے کوچی بازار میں مکان میں آگ لگنے سے 2خواتین سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والے چاروں افراد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق 6فائر ٹینڈرز اور 40اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا ہے، تنگ گلیوں کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ آگ بجھانے کے دوران 2فائر فائٹرز کی حالت بھی خراب ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں