مہنگائی میں4فیصداضافہ

لاہور(بیوروچیف) ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر4.07فیصد ہو گئی جس کی بنیادی وجہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہے سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 2.22فیصد ہو گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق 24جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 14اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 12اشیا سستی اور 25مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ٹماٹر 22.93فیصد، انڈے 3.96فیصد مہنگے ہوئے، جبکہ لہسن، بیف، دودھ، دہی، سیگریٹس، انرجی سیور کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں