مہنگائی کے دور میں بجلی سستی کرنا کسی انقلاب سے کم نہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاں ضیاء الرحمان نے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے صنعتی اور گھریلو صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ سستی کر کے عوام اورصنعت کاروں کوجوبڑاریلیف دیا ہے وہ قابل تعریف اقدام ہے ۔کافی عرصے سے حکومت عوام کوبڑاریلیف دینے کے لئے بھرپورکوششیں کررہی تھی بلاآ خر وزیراعظم شہبازشریف نے عیدالفطر کے فوری بعدبجلی کی قیمتوںمیں کمی کرکے خوشیوں کودوبالاکردیاہے جوکہ خوش آئندہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ثابت کردیاکہ وہ پاکستان اوراس کے عوام کوہرمشکل دورسے نکالنے کافن جانتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں