50

مہنگی گیس و بجلی،بے قابو شرح سود،امریکی ٹیرف پر رعایت ضائع ہونیکا خدشہ

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان کو امریکا میں برآمدات پر 19فیصد ٹیرف کا سامنا ہے، جو بھارت کے 25فیصد اور چین کے بھاری 34فیصد ٹیرف سے کم ہے۔ لیکن اس کے باوجود، توانائی کی بلند قیمتیں، بے قابو شرحِ سود اور کمزور کرنسی اس برتری کو بے اثر کر رہی ہیں۔ عالمی تجارتی رجحانات میں تبدیلی کے ساتھ پاکستان کی برآمدی مسابقت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔پاکستان میں صنعتی بجلی کے نرخ 13سے 15سینٹس فی کلو واٹ آور کے درمیان ہیں، جو کہ جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہیں۔ اس کے مقابلے میں بھارتی صنعتیں 6سے 9سینٹس، بنگلہ دیش 9سینٹس، ویتنام 8سینٹس، اور چین صرف 4سے 9سینٹس فی یونٹ ادا کرتے ہیں۔ گیس کے نرخوں میں فرق اور بھی نمایاں ہے۔ پاکستانی صنعتیں $15.38فی ملین بی ٹی یو کی بلند قیمت ادا کرتی ہیں، جو بھارت کے $6.75سے دو گنا اور چین کے $5سے تین گنا زیادہ ہے۔ بنگلہ دیش اور ویتنام میں گیس کی قیمت بالترتیب $9اور $79ہے، جو ان کے برآمد کنندگان کو ایک نمایاں فائدہ فراہم کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں