59

میاں طاہرجمیل نے انتخابی حلقہ میں سرگرمیاں تیز کردیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق ممبر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے ممتاز راہنما میاں محمد طاہر جمیل نے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد اپنے انتخابی حلقہ میں سرگرمیاں تیزکر دیں، اہل حلقہ کی جانب سے زبردست پذیرائی ‘ تفصیلات کے مطابق میاں محمد طاہر جمیل جو کہ قبل ازیں بھی متعدد بار ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں انہوں نے 8فروری کو ہونے والے انتخابات کے ضمن میں اپنے صوبائی حلقہ پی پی 115 کی عوام سے رابطے بڑھا دیئے ہیں حلقہ کی عوام اور مسلم لیگی کارکنوں نے ان کی طرف سے الیکشن لڑنے کا خیر مقدم کیا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ موصوف کو بھرپور طریقہ سے کامیاب کروایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں