فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایم پی اے میاں طاہر جمیل کی بابائے سیاست چوہدری شیر علی سے ملاقات’ مختلف امور پر تبادلہ خیال۔ تفصیلات کے مطابق پی پی115 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے میاں طاہر جمیل فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی پر کشمیر ہائوس پہنچ گئے اور بابائے سیاست چوہدری شیر علی سے ملاقات کی۔ اس دوران ملکی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر میاں طاہر جمیل نے چوہدری شیر علی کو پھولوں کا گلدتہ پیش کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ چوہدری شیر علی نے فریضہ حج ادا کرنے پر میاں طاہر جمیل کو مبارکباد دی۔ میاں طاہر جمیل نے حلقہ کے عوام کے مسائل کے حل اور فلاح وبہبود کیلئے چوہدری شیر علی سے مفید مشورے بھی لئے۔




