میاں نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیزونگ پنجاب کے صدرسینیٹرسردارخلیل طاہرسندھو نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشر یف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانیکی بہت بڑی قیمت ادا کی۔ بھا ر ت کو افواج پاکستان نے جس طرح دھویا ایسا تاریخی دن دنیابھرمیں وہ بھول نہیں سکتا۔ اب باہرکے لوگ گرین پاسپورٹ دیکھتے ہیں تو تعریف کرتے ہیں۔ پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ پوری دنیامیں مزیدعزت ملے گی۔قوم نے 28مئی اور10مئی کی تاریخی خوشی منائی۔28مئی صرف ماضی کی کامیابی کا جشن ہی نہیں بلکہ مستقبل کے لیے یوم عزم بھی ہے۔پارٹی کارکنوں سے گفگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا امن کا خواہشمند ہے مگرانڈیانے پھرکوشش کی تواسے مزیدرسواکیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح بھارت کی دھلائی ہو رہی تھی اسی رات بھارت کے طیارے گرنے کے یکے بعد دیگرے خبریں آتی رہیں۔ اتنی خوشی کسی تہوار نے نہیں دی جتنی خوشی 10مئی کو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ، پاک فضائیہ، نیوی، آرمی، تمام سیاسی جماعتوں اور قوم نے متحد ہوکر جنگ لڑی جبکہ پاکستانی میڈیا کاجنگ میں تاریخی کردار تھا۔ 10مئی کووری قوم اورہرطبقے میں ا اتحاد سامنے آیا۔ پاکستان کے نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر یہ جنگ لڑی، 25کروڑ عوام نے یہ لڑائی لڑی، پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں