لاہور( شوبز نیوز)اسٹیج کے سینئر اداکار گوشی خان نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں میرا بہترین کام ہی میری ناکامی کی وجہ ہے ، میں وہ اداکار ہوں جس نے ماضی میں پیش کئے گئے اسٹیج ڈرامے ”جنم جنم کی میلی چادر ‘ ‘ میں گونگے کے کردار سے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا اور بہترین اداکاری پر مجھے جسٹس نسیم حسن شاہ ، گورنر پنجاب میاں اظہر ، عثمان پیرزادہ ، عرفان کھوسٹ اور کامران لاشاری نے انعامات دئیے ۔ ایک انٹر ویو میں گوشی خان نے کہا کہ سہیل احمد میرے سے جونیئر ہیں ، جب سہیل احمد اس فیلڈ میں آئے تو میں اس وقت ڈائریکشن کرتا تھا ۔




