میرا کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان سے کوئی تعلق نہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) میرا کسی کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق نہیں، محمد شہریار کالعدم تنظیم سے وابستگی کے الزامات پر وضاحت کرتے ہوئے محمد شہریار نے پریس کلب میں پریس کانفر نس کے دوران واضح کیا کہ ان کا کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)یا کسی بھی ریاست مخالف جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔محمد شہریار کا کہنا تھا کہ وہ ایک محبِ وطن اور امن پسند شہری ہیں اور ہمیشہ پاکستان کی سالمیت، امن اور استحکام کے حامی رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اور ان کا پورا خاندان پاک فوج اور ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملکی سلامتی کے خلاف کسی بھی سرگرمی کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ خود کو اس سے مکمل طور پر لاتعلق سمجھتے ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران محمد شہریار نے مزید کہا کہ ان کے خلاف پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کے مقف کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے تاکہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی کا ازالہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں