”میرا گھر میرا آشیانہ ”سکیم کا آغاز

کراچی (بیوروچیف) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گھر، فلیٹ، پلاٹ کی خریداری اور تعمیر کے لیے ”میرا گھر میرا آشیانہ” اسکیم شروع کردی ہے۔ اسکیم کے تحت پہلی مرتبہ گھر خریدنے والے 20لاکھ سے 35 لاکھ روپے تک قرض حاصل کرسکیں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پہلی مرتبہ گھر خریدنے والے اسکیم سے قرض حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ جن کی مالیت 20لاکھ سے 35لاکھ روپے ہوگی۔ اسٹیٹ بینک کا کہناہے کہ اس قرض کا دورانیہ 20سال ہوگا البتہ سبسڈی10 سال کے لیے فراہم کی جائے گی۔ مرکزی بینک کے مطابق تمام روایتی اور اسلامی بینک، مائیکروفنانس بینک اور ایچ بی ایف سی قرض فراہم کریں گے۔ بینک قرض کی پرائسنگ کائیبور پلس 3فیصد کی شرح سے کریں گے۔ صارف کو 20لاکھ تک قرض 5فیصد اور 35لاکھ قرض 8فیصد پر فراہم ہوگا۔ قرض کی پروسسنگ کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں