میرج سر ٹیفکیٹ کا حصول آسان’ نیا طریقہ متعارف

اسلام آباد (بیوروچیف) نادرا نے یونین کونسل سے میرج سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا باقاعدہ طریقہ بتا دیا ہے۔ ہر شادی شدہ جوڑے کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی شادی کی رجسٹریشن یونین کونسل میں کروائیں۔ ذیل میں نکاح نامہ یا میرج سرٹیفکیٹ جاری کروانے کا مکمل طریقہ درج ہے۔ ضروری دستاویزات:اصل نکاح نامہ’ دلہا اور دلہن کے شناختی کارڈ کی نقول’ دلہا اور دلہن کے والدین کے شناختی کارڈ کی نقول’ نکاح کے گواہوں کے شناختی کارڈ کی کاپیاں۔ شادی کی رجسٹریشن کے لیے دلہا یا دلہن میں سے کوئی بھی ایک یونین کونسل جا سکتا ہے۔ وہاں موجود عملہ تمام دستاویزات کی جانچ پڑتال کرے گا۔ اگر کاغذات درست ہوں تو عملہ نکاح نامے کا اندراج سسٹم میں کر کے درخواست گزار کو تفصیلات کی پروف ریڈنگ کے لیے پرنٹ فراہم کرے گا۔تفصیلات کی تصدیق کے بعد درخواست دہندہ اس پر دستخط کر کے فارم واپس جمع کروائے گا، جس کے بعد یونین کونسل کی جانب سے میرج سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں