کنساس (سپورٹس نیوز) فٹبال ورلڈ کپ کے میچ میں ارجنٹینا نے الجزائر کو 0-3سے ہرا دیا، تینوں گول لیونل میسی نے کیے۔ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر میسی نے 17ویں، 60اور 76ویں منٹ میں گول کیے، فٹبال ورلڈ کپ میں لیونل میسی پہلی مرتبہ ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔لیونل میسی فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں 27 میچوں میں 16 گول کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔انہوں نے جرمنی کے میرو سلاو کلوزے کا سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ایک اور میچ میں ناروے نے ایرلنگ ہالینڈ کے 2 گول کی بدولت عراق کو پہلے میچ میں 1 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔




