میلاد منانے سے نبی کریمۖ کی خوشنودی و رضا حاصل ہوتی ہے،آصف رضا قادری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک فیصل آباد کے زیر اہتمام تحفظ عقیدہ ختم نبوت و میلاد ریلی نکالی گئی’ ریلی قیادت ڈویژنل صدر پیر آصف رضا قادری نے کی’ میلاد ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں عاشقان مصطفیۖ نے شرکت کی’ انجمن تاجران افغان چوک ریل بازار کے صدر عبدالرحمن مانی’ جنرل سیکرٹری مرزا اعظم’ رانا ندیم’ حافظ عدیل’ حاجی صابر’ مون شاہ’ میاں اختر محمود’ حاجی خالد نے ریل بازار میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ریلی کے شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا’ پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور آمد مصطفیۖ مرحبا مرحبا کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی’ میلاد ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران افغان چوک ریل بازار کے صدر عبدالرحمن مانی اور جنرل سیکرٹری مرزا اعظم نے کہا کہ نبی کریم ۖ کی ولادت کی خوشیاں منانے والے دنیا و آخر ت میں سرخروہوں گے ‘ نبی کریم ۖ کو تمام جہا نو ں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے’ عید میلادالنبی ۖ پر اپنے ظاہر و باطن کو سنت رسول کے مطابق سجانے کا عہد کریں’ ماہ ربیع الاول میں پورا عالم اسلام نبی کریم ۖ کی ولادت کی خوشی میں مسرور ہوتا ہے۔میلاد منانے سے نبی کریم ۖ کی خوشنودی و رضا حاصل ہوتی ہے’ اس موقع پر سنی تحریک فیصل آباد کے ڈویژنل صدر پیر آصف رضا قادری نے کہا کہ رسول کریم حضرت محمد ۖ کی تشریف آوری پوری انسانیت کے لئے ذریعہ نجات ہے’ محبت اور تعظیم مصطفی ۖ اصل ایمان ہے’ مسلمانوں کے لیے محبت رسول ۖ کا جذبہ ناقابل تسخیر طاقت ہے’ نبی کریم ۖکی آمد کی خوشی منانا ہمارا ایمانی تقاضا ہے’ میلاد شریف پر خوشیاں منانے والوں کو دائمی مسرتیں نصیب ہوتی ہیں’ پیارے آقا ۖ کی سیرت پاک کی روشنی میں ہمیں اپنی زندگیوں کو ڈھالنا ہوگا’ مسلمانوں کے لئے میلادالنبی ۖعید کا دن ہے’ ماہ ربیع الاول کا پورا مہینہ بے شمار رحمتیں برکتیں اور عظمتیں سمیٹے ہوئے ہے’ آپ ۖ کی محبت دُنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے’ اس موقع پر انہوں نے انجمن تاجران افغان چوک ریل بازار کے صدر عبدالرحمن مانی’ جنرل سیکرٹری مرزا اعظم سمیت پوری ٹیم کا میلاد ریلی کا استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں