19

میونسپل کمیٹی جڑانوالہ کے پنشنرز ،ڈیلی ویجرز کے چولہے ٹھنڈے

جڑانوالہ (نامہ نگار) 2 ماہ کی تنخواہیں اور بقایا جات نہ ملنے پر میونسپل کمیٹی جڑانوالہ کے پنشنرز اور ڈیلی ویجز ملازمین کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے بچوں کے تعلیمی اخراجات و گھریلو بجٹ متاثر ہونے پر ملازمین پریشانی کا شکار دکانداروں نے بھی ادھار سودا سلف دینا بند کر دیا،حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے میونسپل کمیٹی کے ریٹائرڈ پنشنرز بیوہ خواتین اور ڈیلی ویجز ملازمین 2 ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر پریشان دکھائی دے رہے ہیں تنخواہیں اور واجبات کی ادائیگی نہ ہونے ملازمین بچوں کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے سے قاصر دکھائی دے رہے ہیں جبکہ بجلی و گیس کے بل ادا نہ ہونے پر گھروں کے کنکشن کٹ جانے کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے ڈیلی ویجز ملازمین اور ریٹائرڈ پینشنرز کا کہنا ہے کہ بقایا جات ادا نہ کرنے پر کریانہ شاپ دکانداروں نے ادھار سودا سلف دینے سے بھی انکار کر دیا ہے جس سے انکی مشکلات میں مزید اضافہ ہو چکا ہے بقایا جات اور تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر انکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں جبکہ مہنگائی کے دور میں گزارا کرنا انتہائی مشکل ہوتا جا رہا ہے ڈیلی ویجز ملازمین اور ریٹائرڈ پینشنرز نے وزیراعلیٰ پنجاب،کمشنر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر رانا صفدر شبیر سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ بقایا جات اور تنخواہوں کی ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں تاکہ انکی مشکلات میں کمی آ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں