میڈیکل وڈینٹل کالجز میں داخلوں کی اجازت

لاہور (بیوروچیف) پی ایم ڈی سی نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی اجازت دے دی ہے۔ یو ایچ ایس سمیت چاروں صوبوں اور اسلام آباد کی ایم ڈی کیٹ امتحان لینے والی یونیورسٹیز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں ایم ڈی کیٹ امتحان مکمل ہونے کے بعد داخلوں کی ہدایت کی گئی’ سندھ اور اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ انعقاد کی وجہ سے میڈیکل کالجز کے داخلے تاخیر کا شکار ہوئے تھے۔ ایم ڈی کیٹ امتحانات مکمل ہونے کے بعد داخلے کا عمل شروع ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں