میڈ اِن پاکستان سیکیور موبائل فون تیار

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستانی ماہرین کا بڑا کارنامہ، میڈ اِن پاکستان سیکیور موبائل فون تیار کر لیا گیا، محفوظ موبائل فون سیٹ حکومتی شخصیات اور سرکاری افسران کیلئے تیار کیا گیا۔ موبائل فون کا سافٹ ویئر اورہارڈ ویئر دونوں پاکستان میں تیارکئیگئے ہیں، نئے آپریٹنگ سسٹم کے تحت تیار یہ موبائل فون انٹرنیٹ سے کنیکٹ نہیں ہوگا،سیکیور موبائل فون میں کسی بھی پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر کی سم استعمال ہوسکیگی،این ٹی سی کے پائیلٹ پروجیکٹ کے تحت تیار موبائل فون میں کوئی بیک اپ نہیں ہوگا۔سیکیور موبائل فون میں موجود تمام ایپلی کیشنز بھی خصوصی طورپربنائی گئی ہیں،اس موبائل فون سے ہونیوالی گفتگو کی مانیٹرنگ یا انٹرسیپٹنگ ممکن نہیں ہوگی، سیکیورموبائل فون سے کال صرف کسی دوسرے سیکیور موبائل فون پر ہی ہوگی۔ ایم ڈی این ٹی سی علی فرحان نے سیکیور فون پر رپورٹ اعلی حکام کوپیش کردی،علی فرحان نے کہا پائیلٹ پراجیکٹ کے تحت ابتدائی طورپر10 سیکیور موبائل فون تیار کئے،مزید سیکیور موبائل فونز بنانے کیلئے فنڈنگ درکار ہوگی،واٹس ایپ کمیونیکیشن محفوظ نہیں۔ واٹس ایپ فراہم کرنے والیاسے سن سکتے ہیں، چاہتے حکومتی شخصیات اورآفیشلز کی باہمی کمیونیکیشن کہیں مانیٹر نہ کی جاسکے،حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران واٹس ایپ کمیونیکیشن غیرمحفوظ ثابت ہوئی۔ واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو دوسروں تک پہنچ رہی تھی ،اس سے سبق سیکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں