63

میں نے خود کو تاجروں کی خدمت کیلئے وقف کر رکھا ہے

فیصل آباد (پ ر) انجمن تاجران منٹگمری بازار کا اجلاس صدر حافظ طاہرجمیل کی صدارت میں ہوا’ جس کے مہمان خصوصی سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ تھے’ دیگر مہمانوں میں سپریم کے جنرل سیکرٹری شیخ ارسلان اسلم اچھی’ سینئر وائس چیئرمین ذیشان جاوید ظفر’ مکی کلاتھ مارکیٹ کے صدر حاجی فاروق فیاض’ مدینہ ٹائون کے صدر چوہدری وقاص گجر’ منٹگمری بازار گلیوں کے صدر میاں بلال’ جھنگ بازار کے صدر مزمل طور ‘ انجمن تاجران منٹگمری بازار کے جنرل سیکرٹری رانا عاصم بابر’ گروپ لیڈر بائو عبدالمجید’ سینئر نائب صدر ملک محمد منیر’ سینئر وائس چیئرمین ملک محمد جمیل ‘ فنانس سیکرٹری رانا شہباز ‘وائس چیئرمینز عبدالواجد’ جازب احمد’ نائب صدور رانا محمد اسلم’ رانا کاشف علی’ محبوب شہزاد اور جوائنٹ سیکرٹری ماجد علی کے علاوہ بازار کے تاجروں نے بھرپور شرکت کی’ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ نے کہا کہ میں منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل کی قیادت میں تاجروں کا مثالی اتحاد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں’ میری ایک کال پر حافظ طاہر جمیل کی قیادت میں منٹگمری بازار کے تاجروں کا اکٹھاہونا اور تاجروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے نکلنا خوش آئند ہے’ مجھے اپنے ان ساتھیوں پر فخر ہے’ انہوں نے کہا کہ تاجروں میں اتحاد و اتفاق کی جتنی آج ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی’ امین بٹ نے کہا کہ میں نے خود کو تاجروں کی خدمت کیلئے وقف کر رکھا ہے’ 24 گھنٹے میرا دفتر اور فون کھلا ہے’ جس کسی تاجر بھائی کو کوئی مسئلہ ہو مجھے آگاہ کرے’ میں اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک اس کا مسئلہ حل نہ کرا لوں’ اجلاس سے انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل’ جنرل سیکرٹری رانا عاصم بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امین بٹ کی صورت میں فیصل آباد کے تاجروں کواللہ کی طرف سے تحفہ ملا ہے جو دن رات تاجروں کی خدمت میں لگا ہوا ہے’ اللہ تعالیٰ انہیں اس خدمت کا صلہ دے گا’ امین بٹ تاجروں کی 1122 ہے’ جو پہلی کال پر متاثرہ تاجر کے پاس سروس کیلئے پہنچ جاتا ہے’ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی انہیں تاجروں کی خدمت کرنے کے جذبے کو جاری رکھے تاکہ تاجروں کے مسائل ہوتے رہیں’ اس موقع پر بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی ولادت کا کیک کاٹا ہے اور بابائے قوم کی بلندی درجات اور پاکستان کی سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں