نئی مانیٹری پالیسی’ شرح سود11فیصد برقرار

کراچی (بیوروچیف) اسٹیٹ بینک نے شرح سود 11فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا،اور نئی مانیٹری پالیسی بھی جاری کر دی۔اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنراسٹیٹ بینک کی زیر صدارت ہوا، اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔جون میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 328ملین ڈالرسرپلس ریکارڈکیاگیا،مہنگائی کی شرح تین فیصد رہی جو جولائی 2025 کے مقابلے میں کم رہی،اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر میں ہفتہ وار بنیاد پر 34ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔رواں ماہ زرمبادلہ ذخائر 14 اعشاریہ 34 ارب ڈالرتک پہنچ گئے،مجموعی طور پرملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 19اعشاریہ 68ارب ڈالر رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں