نئی نویلی دلہن کے ناراض ہونے پر دولہا نے خودکشی کرلی

جڑانوالہ(نامہ نگار) نئی نویلی دلہن کے روٹھ جانے پر دولہے نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہ کے نواحی گائوں ہرچوکے کے رہائشی 23سالہ نوجوان مزمل کی 3ماہ قبل شادی ہوئی تھی مگر اسکی بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی تھی جس پر مزمل نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ اطلاع پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق خود کشی کرنیوالا نوجوان مزمل بیوی کے روٹھ جانے پر دلبرداشتہ تھا، اچانک ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا اور پورے گائوں کی فضا سوگوار ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں