35

نئے صدر کا انتخاب آج ،حلف برداری کل ہوگی

اسلام آباد(بیوروچیف)ملک کے14ویں صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ کے عمل کا آغاز ہوگیا۔صدر مملکت کے انتخابات کیلئے قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صبح 10 بجے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔حکمران اتحاد کی جانب سے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری امیدوار ہیں جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے نامزد محمود خان اچکزئی ہیں۔آصف زرداری کو مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ق)، استحکام پاکستان پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی اور عوامی پارٹی کی حمایت حاصل ہے جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو سنی اتحاد کونسل سپورٹ کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں نئے منتخب صدر مملکت کی حلف برداری کیلئے ایوان صدر میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں ، نئے صدر مملکت اتوار کو سہ پہر 4بجے حلف اٹھائیں گے، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس فائز عیسی نئے صدر مملکت سے حلف لیں گے ۔ آج نئے صدر مملکت کا انتخاب مکمل ہو جائے گا، چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد صدارتی سیکورٹی پروٹو کول منتخب صدر کو منتقل کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں