نابینا افراد کا دھرنا ختم کروادیاگیا

لاہور(بیوروچیف) پولیس نے صبح سویرے آپریشن کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے سامنے سے نابینا افراد کا دھرنا ختم کروا دیا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو حراست میں لے لیا اور مال روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق بحال کر دی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پندرہ روز سے پنجاب اسمبلی کے سامنے نابینا افراد نے مال روڈ پر دھرنا دیا ہوا تھا جبکہ دھرنے سے مال روڈ پر ٹریفک بری طرح متاثر تھی۔حکام کے مطابق پولیس نے آج صبح آپریشن کرتے ہوئے نابینا افراد کو حراست میں لے لیا، دھرنا ختم ہونے کے بعد چئیرنگ کراس چوک کی صفائی کر دی گئی ہے تاہم پولیس کی نفری بڑی تعداد میں تاحال مال روڈ پرموجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں