نادرا کا بڑا اقدا،شناختی کارڈ سمیت تمام خدمات یونین کونسلز میں دستیاب

اسلام آباد (بیوروچیف) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کی سہولت کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنی شناختی خدمات مقامی یونین کونسلز میں فراہم کرنا شروع کر دی ہیں، جس سے شہریوں کو نادرا دفاتر کے بار بار چکر لگانے سے نجات ملے گی۔نادرا کی اس نئی اسکیم کے تحت شہری اب اپنی متعلقہ یونین کونسلز میں جا کر درج ذیل خدمات حاصل کر سکتے ہیں:۔ قومی شناختی کارڈ (CNIC)کا اجرا اور تجدید۔ بچوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (بے فارم) ۔ خاندانی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ۔ ازدواجی حیثیت میں تبدیلی شناختی کارڈ کی منسوخی۔ اور دیگر متعلقہ خدمات۔ ابتدائی طور پر یہ خدمات اسلام آباد کی یونین کونسلز سید پور، سہالہ، ماڈل ٹان، کورال اور آئی-10/4، چکوال کے علاقے مرید اور گجرات کی دولت نگر یونین کونسل میں شروع کی گئی ہیں۔دوسری جانب نادرا نے کراچی میں شناختی کارڈ کے اجرا کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے بائیکر سروس کو 3سے بڑھا کر 8یونٹس تک پھیلا دیا ہے، جس کے ذریعے اب شناختی کارڈ کی تجدید اور دیگر خدمات گھر کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ڈائریکٹر جنرل نادرا، عامر علی خان کے مطابق کراچی کے تمام اضلاع کے رہائشی اب اس بائیکر سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ نادرا نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی تشہیر کے لیے کراچی میں روڈ شو کا انعقاد بھی کیا، جبکہ یونیورسٹیوں، اسکولوں اور شاپنگ مالز میں آگاہی مہم چلائی گئی ہے۔ ایپ کی سافٹ ویئر اپڈیٹ مکمل ہو چکی ہے اور تمام تکنیکی مسائل بھی حل کر دیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں