نادیہ کے چہرے پر جھریاں، فلٹر کے بغیر ویڈیووائرل

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئی ہیں، تاہم اس مرتبہ وجہ ان کا کوئی پروگرام یا بیان نہیں بلکہ فلٹر کے بغیر وائرل ہونے والی ویڈیو ہے جس پر مداحوں کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آرہے ہیں۔نادیہ خان کئی برسوں سے پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کا نمایاں نام ہیں۔ انہیں اصل شہرت ان کے مقبول مارننگ شو دی نادیہ خان شو سے ملی، جس کے بعد انہوں نے متعدد ڈراموں میں بھی اداکاری کی۔نادیہ اس وقت رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہی ہیں جبکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی ان کی بڑی فین فالوونگ موجود ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 26 لاکھ سے زائد ہے جبکہ یوٹیوب پر بھی ان کے سبسکرائبرز کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہے۔حال ہی میں نادیہ خان نے یوٹیوب چینل عرفانستان کو ایک انٹرویو دیا وہ ماضی میں رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے سے گریز کرتی رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں