ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے خودکشی کر لی

جڑانوالہ (نامہ نگار) روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے زیریلی گولیاں نگل کر خود کشی کر لی،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ سٹی کی حدودِ محلہ انوار آباد کے رہائشی آصف ولد نور کی بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی تھی گزشتہ روز آصف بیوی کو منانے سسرال گیا مگر بیوی نے ساتھ آنے سے انکار کر دیا جس پر دلبرداشتہ ہو کر آصف نے زیریلی گولیاں نگل لیں حالت غیر ہونے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹر نے تشویشناک حالت کے پیش نظر فیصل آباد ریفر کر دیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونیوالے آصف کی لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں