فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او نے ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او’ دوتھانوں کے محرران سمیت 8اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ ستیانہ روڈ پر نجی یونیورسٹی میں داخل ہو کر دو طالب علموں کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنانے والے تھانہ رضاآباد کے نائب محرر لطیف گجر’ چوکی سدھوپورہ میں تعینات کانسٹیبل علی رضا کو لڑائی جھگڑا کرنے پر جبکہ تھانہ رضاآباد کے محرر کاشف واہلہ’ تھانہ غلام محمد آباد کے محرر وسیم اور دونوں تھانوں کے سکیورٹی کانسٹیبلان کی طرف سے افسران کو بروقت حقائق سے آگاہ نہ کرنے پر معطل کیا تھا۔ جبکہ سی پی او نے تھانہ لنڈیانوالہ کے ایس ایچ او انسپکٹر عارف چیمہ کو ناقص کارکردگی پر لائن حاضر کر کے انکی جگہ رائے محمد ارشد کو ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ تعینات کر دیا۔ علاوہ ازیں ایس ایس پی آپریشن حسن جاوید بھٹی نے فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کرنے پر ڈی ایس پی سمندری کے نائب ریڈر وسیم کو معطل کر دیا گیا۔
26