ناقص کارکردگی پر SHO مریدوالہ انسپکٹر طاہر انوار معطل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے ناقص کارکردگی کی بناء پر ایس ایچ او تھانہ مریدوالہ انسپکٹر طاہر انوار کو معطل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سی پی او نے ڈی ایس پی سمندری کے آفس میں صدر ڈویژن کے افسران سے کرائم میٹنگ کی اور زیر تفتیش مقدما ت بارے بازپرس کی تو مذکورہ ایس ایچ او خاطر خواہ جواب نہ دے سکے۔ جس پر ایس ایچ او مریدوالہ کو معطل کر کے کلوزٹو لائن کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں