نامعلوم افراد نے زہر دیکر سالے اور بہنوئی کو مار ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ 430 گ ب میں نامعلوم افراد نے زہر دیکر سالے’ بہنوئی کو مار ڈالا’ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نواحی گائوں 430 گ ب کا رہائشی سابق آرمی ریٹائرڈ کانسٹیبل فضل عباس اپنے بہنوئی منظور احمد کے ہمراہ اپنے مویشیوں کے پاس ڈھاری پر موجود تھے کہ شام کو فضل عباس کا بیٹا ڈھاری پر گیا تو سالہ بہنوئی بے ہوش پڑے تھے، جس پر مذکورہ افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ ریٹائرڈ فوجی کانسٹیبل فضل عباس راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ منظور احمد کو تشویشناک حالت میں فیصل آباد ریفر کیا گیا جہاں پر وہ بھی دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔ متوفیان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ دونوں کو زہر دیکر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں