33

نامعلوم افراد گھر سے لاکھوں کی نقدی زیورات لے اُڑے

کمالیہ(نامہ نگار) نامعلوم افراد گھر سے لا کھوں روپے کی نقدی اور زیورات لے اڑے۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ کے محلہ راوی ٹاؤن کے رہائشی مقبول احمد نے تھانہ سٹی پولیس کو بتایا کہ اس کی غیر موجودگی میں 3 نامعلوم افراد گھر میں زبردستی داخل ہوئے اور گھر میں موجود اس کی بیوی اور بچوں سے کمرے کا دروازہ کھلوانے کی کوشش کرتے رہے۔ اہل خانہ کے دروازہ نہ کھولنے پر دوسرے کمرے سے سیف کا تالہ توڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی سامان چوری کر کے موقع سے فرار ہو گئے۔ تھانہ سٹی پولیس کمالیہ کے تحریری درخواست ملنے پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں