نامعلوم شخص کی مبینہ تشدد زدہ نعش برآمد

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ نہر گوگیرہ برانچ سے نامعلوم شخص کی مبینہ تشدد زدہ نعش برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ روڈالہ روڈ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ نہر گوگیرہ برانچ میں نعش تیر رہی ہے جس پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو نہر سے نکال کر اعلانات کروائے مگر نعش کی شناخت نہ ہو سکی ہے پولیس کے مطابق ملنے نعش کے سر پر مبینہ طور پر زخم کے نشانات ہیں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سنگدل قاتلوں نے مبینہ طور پر قتل کرکے نعش کو نہر میں پھینک دیا ہے پولیس نے تمام تر حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں