نامعلوم ملزمان نے لڑکے کو اغوا کر لیا

کمالیہ(نامہ نگار)لڑکے کو اغوا کرنیوالے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق محمد طارق شریف نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ اسکا بیٹا محمد حذیفہ طارق جس کی عمر 19سال ہے گھر سے کرکٹ کھیلنے گرانڈ گیا تھا لیکن واپس نہ آیا کافی تلاش کیا لیکن نہ ملا انہیں قومی شبہ ہے کہ نامعلوم ملزمان نے اسکے بیٹے کو اغوا کرلیا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں