نامعلوم چوراہلخانہ کی عدم موجودگی میں گھر کا صفایا کر گئے

کمالیہ(نامہ نگار)نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار مقدمہ درج ۔ تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں لیاقت علی نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ نامعلوم ملزمان نے گھر میں داخل ہوکرنقدی 90ہزار روپے چوری کرلی ۔دوسرے واقعہ میں محمد جہانگیر نے تھانہ صدرکمالیہ میں درخوا ست دی کہ نامعلوم ملزمان نے گھر کا تالا توڑ کر نقدی ،کپڑے اور واٹر پمپ وغیرہ کل مالیت 1لاکھ 65ہزار روپے چوری کرلیے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں