نامعلوم کار سوار نوسربازچرواہے کے تین بکرے کار میں ڈال کر فرار

گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں ،چوروں اور نوسر بازوں نے شہریوںکو مال وزر سے محروم کر دیا۔کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہوگئے۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر373ج ب کامحمد بلال اپنی موٹر سائیکل پر سوار شہر سے گائوں واپس جا رہاتھاکہ گائوں کے قریب اس کودو نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر 22ہزار روپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیا۔ماڈل سٹی گوجرہ کے طارق جاوید کی موٹر سائیکل نمبر3394اے ایف ایم اس کے گھر کے گیراج میں کھڑی تھی کہ نامعلوم چور نے چوری کر لی۔چک نمبر277ج ب کامولابخش اپنے مال مویشی چروانے میں مصروف تھاکہ اس دوران کار سوار تین نامعلوم نوسر باز آگئے اور اس کو باتوں میں لگا کراس کے تین قیمتی بکرے کار میں ڈال کر فرارہو گئے۔ چک نمبر303ج ب کے فاروق اکرم کے ڈیرہ چک نمبر313ج ب سے چوروں نے 1لاکھ50ہزارروپے مالیت کامختلف سامان چوری کر لیا۔چک نمبر280ج ب کے محمد عادل جی جیب سے نامعلوم چور نے 50ہزارروپے نقدی اور28ہزارروپے سے زائد مالیت کا موبائل۔چک نمبر363ج ب کے عبدالرافع کی جیب سے 27ہزارروپے مالیتی موبائل چوری کر لیئے۔چک نمبر243گ ب کے گلزار حسین کے گھر کے باہر سے چور وںنے3لاکھ روپے مالیتی چوری کر لئے۔ملت ٹائون کا اویس صفدر اپنے گھر کے باہر بکروں کے پاس سویاہواتھاکہ رات کے اوقات میں نامعلوم چوروں اس کے قیمتی بکر ے جبکہ چک نمبر358ج ب کے محمد زمان کے1لاکھ50ہزارروپے مالیتی بکرے حویلی سے چوری کر لئے۔ اورکامیاب وارداتوں کے بعد موقع سے فرارہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی وصدر اورنواں لاہور پولیس گوجرہ کودے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں