نبی کریمۖ انسانی حقوق کے سب سے بڑے علمبردار ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)جامع مسجد تاجدارِ مدینہ جمیل پارک میں بسلسلہ جشن عیدمیلا دلنبی محفل ذکرخیرالوری سے صاحبزادہ محمدقاسم رضا رضوی، علامہ قاری غلام رسول بھیروی،چوہدری محمود احمد گجرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اسی شان و شوکت کے ساتھ مناتے رہیں گے کیونکہ یہ دین کا حصہ ہے اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہمیں ایمان بخشتا ہے آپ ۖ نے تاریکیوں کے دور میں توحید و رسالت کی شمعیں جلا کر انسانیت کو مالک ِحقیقی کی پہچان کروائی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نور ہیں اور جو نور سے محبت کرتا ہے کل بروز قیامت وہ نور کے احاطہ میں ہوگاعید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہمیں ایک پیغام دیتا ہے کہ اللہ رب العزت نے جس مقصد کے لیے اپنے محبوب مکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اس دنیا میں مبعوث فرمایا اس مقصد کی تکمیل ہو اور وہ تکمیل خلق عظیم ہے انہوں نے مزیدکہاکہ نبی کریم ۖ کے قول وفعل کی بدولت یہ معاشرہ امن وامان اور ایثار و اخلاص کا گہوارہ بنا آپ ۖنے جاہلانہ طریق ختم کرکے انسانیت کو پروقار زندگی اپنانے کی تعلیم دی آج امت مسلمہ کی زوال پذیری اسوہ حسنہ کو فراموش کرنے کی وجہ ہے نبی کریم ۖ انسانی حقوق کے سب سے بڑے علمبردار ہیںآپ ۖ کی حیاتِ مبارکہ تمام زمانوں اور جہانوں کے لیے رحمت و راحت اورنجات کا وسیلہ ہے فاتح اعظم ہونے کے باوجود آپ ۖ کی زندگی کا ہر پہلو ایسا نادر حکمت سے لبریز تھا آج نبی کریم ۖ کی سیرت،تاریخ کی ترجمانی کرنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں