نجی تعلیمی اداروں کو سمر کیمپ لگانے کی اجازت دی جائے

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) موسم گرما کی چھٹیوں میں نجی تعلیمی اداروں کو سمر کیمپ لگانے کی اجازت دی جائے ،رانا شاہد مقرب۔ تفصیلات کے مطابق موسم گرما کی چھٹیوں میں حکومت تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر بند کرنے کے احکامات جاری نہ کرے تاکہ بچے تعلیمی سرگرمیوں سے پوری طرح دور نہ رہے’ اگر نجی تعلیمی ادارے بغیر کسی معاوضہ کے بورڈ کی کلاسز کے بچوں کو ٹھنڈے پانی اور کمروں میں صاف ستھرا ماحول دے کر تعلیمی سرگرمیاں بحال رکھیں تو اس میں کیا برائی ہے حکومت کو اداروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، نہ کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے جیسے احکامات جاری کرنے چاہیے، موسم گرما کی چھٹیوں میں حکومت پنجاب چند اضلاع میں گورنمنٹ سکولز میں سمر کیمپ لگانے کی اجازت تو دے دیتی ہے جو کہ خوش آئند بات ہے لیکن اس کے برعکس نجی تعلیمی اداروں کو سمر کیمپ لگانے سے روکا جائے یہ سراسر بچوں کے ساتھ ظلم ہے سب بچے پاکستانی ہیں توپھر دوغلی پالیسی کیوں نجی تعلیمی اداروں میں بھی پاکستانی بچے ہی تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن ان سے سوتیلی ماں کا سلو ک نہ کیا جائے۔ پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب کے چیئرمین رانا شاہد مقرب’ چوہدری ندیم سندھو،میاں ندیم شہزاد،محمد اسلم بٹ، ملک طارق، رانا خلیل احمد، چوہدری گلزار حسین، سید ابرار حسین شاہ’ حاجی جاوید اقبال’ رانا محمد اسامہ اسلم’ شیخ غلام سرور’ چوہدری یوسف و دیگر نے صوبائی وزیرتعلیم را سکندر حیات سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کو موسم گرما کی چھٹیوں میں سمر کیمپ لگانے کی اجازت دی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں