نجی سکول فورم کے تحت اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ ہوگی

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) پرائیو یٹ سکولز فورم پنجاب کے زیر اہتمام اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ورکشاپ کا مقصد نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی کارکردگی اور تدریسی مہارتوں میں بہتری لانا ہے۔ اس تربیتی پروگرام میں ٹیچرز کو مصنوعی ذہانت (AI) کے استعما ل سے تدریس کے جدید طریقے سکھا ئے جائیں گے تاکہ وہ تعلیمی معیار کو مزید موثر بنا سکیں ۔ تفصیلات کے مطابق، ورکشاپ میں اساتذہ کو یہ بھی تربیت دی جائیگی کہ کس طرح کلاس روم میں بچوں کے ساتھ مثبت رویہ اپناتے ہوئے انہیں تعلیم کی جانب دلچسپی دلائی جا سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی سکھایا جائے گا کہ کس طرح اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے طلبا و طالبات کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔چیئرمین پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب رانا شاہد مقرب نے کہا کہ “ہم اساتذہ کی تربیت کے ذریعے تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں پاکستان کی ترقی میں مثر کردار ادا کر سکیں اور مفید شہری بنیں۔”انہوں نے مزید بتایا کہ اس تربیتی ورکشاپ میں شمولیت کے لیے نجی تعلیمی ادارے 6 نومبر بروز جمعرات تک اپنی رجسٹریشن مکمل کروا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں